تركی میں ہفتہ وحدت كا انعقاد

IQNA

تركی میں ہفتہ وحدت كا انعقاد

22:53 - February 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2083516
ادب و آرٹ گروپ: ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام صادق (ع) كی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق استنبول میں موجود ايرانی قونصل خانہ كے زير اہتمام رسول اكرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) كی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے ايك تقريب كاانعقاد كيا گيا۔ تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كے عملہ كے علاوہ استنبول میں مقيم ايرانی شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تقريب كا آغاز آيات الہی سے ہوا اور اس كے بعد نعت خواں حضرات نے رسول اكرم (ص) اور امام جعفر صادق(ع) كی بارگاہ میں نذرانہ عقيدت كے پھول نچھاور كیے۔ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل جنرل محمود حيدری نے عيد ميلاد النبی كے پرمسرت ايام كی مباركباد پيش كی اور كہا كہ عالم اسلام میں وحدت و اتحاد كی فضا بہتر ہورہی ہے اور اس كی ايك مثال ايران اور تركی كے تعلقات ہیں۔
750526
نظرات بینندگان
captcha