بحرين میں مظاہرين كا قتل عام، آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كا شديد احتجاج

IQNA

بحرين میں مظاہرين كا قتل عام، آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كا شديد احتجاج

23:05 - February 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2083523
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں بحرينی فورسز كی مظاہرين پر اندھادھند فائرنگ اور عوام كے قتل عام كے خلاف بحرين كے شعیہ رہنما آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے شديد احتجاج كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے شيعہ رہنما آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے مسجد امام صادق میں نماز جمعہ كا خطبہ ديتے ہوئے لوء لوء اسكوائر پر بحرينی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے كھيلی جانی والی خون كی ہولی كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ايك سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس كا مقصد عوام كو خون میں نہلانا تھا لہذا كسی صورت یہ نہیں كہا جاسكتا كہ سيكورٹی فورسز نے عوام كو منتشر كرنے كے لیے فائرنگ كی تھی۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے ھیھات منا الذلہ كا نعرہ لگاتے ہوئے كہا كہ بحرينی حكمرانوں كے ہاتھوں عوام كی جان محفوظ نہیں ہے۔
750045
نظرات بینندگان
captcha