بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دنيا بھر میں رسول اكرم (ص) كی ولادت باسعادت كے موقعہ پر ہفتہ وحدت منايا جاتا ہے۔ امت مسلمہ كے درميان محبت و رواداری اور وحدت كے فروغ كے لیے قرآن فاؤنڈيش پاكستان كے زير اہتمام كراچی كے مختلف علاقوں میں ہفتہ وحدت كی تقريبات كا اہتمام كيا گيا ہے۔
قرآن فاؤنديشن پاكستان كے ترجمان كی رپورٹ كے مطابق كراچی كے مختلف علاقوں میں ١٢ تا ١٧ ربيح الاول ہفتہ وحدت كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں روزانہ محفل حسن قرأت اور محفل نعت و منقبت كے پروگرام منعقد ہونگے - ان پروگراموں میں اسلامی جمہوریہ ايران سے تشريف لائے ہوئے ممتاز قاری قران قاری علی رضا اور پاكستان كےاول انعام يافتہ مشہور شعیہ قاری شبيرحسين سميت پاكستان كے دسيوں كمسن حافظ اور قاريان قران شركت كریں گے۔