شيخ يوسف القرضاوی نے كرنل قذافی كے قتل كو جائز قرار ديديا

IQNA

شيخ يوسف القرضاوی نے كرنل قذافی كے قتل كو جائز قرار ديديا

23:26 - February 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2084998
بين الاقوامی گروپ: مسلمان علماے كی عالمی انجمن كے سربراہ شيخ يوسف القرضاوی نے ليبيا كے حكمران معمر قذافی كو مجرم قرار ديتے ہوئے قتل كا فتوی صادر كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كرنل قذافی كے حكم پر ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں عوام پر جنگی طياروں كے حملے كے بعد مسلمان علماء كی عالمی انجمن كے سربراہ شيخ يوسف القرضاوی نے الجزيرہ ٹی وی كو انٹرويو ديتے ہوئے كرنل قذافی كو مجرم قرار ديا اور كرنل قذافی كے قتل كو جائز قرار ديا ۔
خبررساں ادارے نسيج كی رپورٹ كے مطابق شيخ يوسف القرضاوی نے فوجی حكام اور فوج سے اپيل كی كہ كرنل قذافی كے احكام كی نافرمانی كریں كيونكہ كرنل قذافی كی اطاعت حرام ہے۔ انہوں نے كہا كہ كرنل قذافی كا خون بہانا جائز ہے اور ہر وہ فوجی اہلكار يا افسر جو اس كام كو انجام دے سكتا ہے ضرور انجام دے اور امت مسلمہ اور عالم عرب كو اس جنونی شخص سے نجات دلائے۔
751953
نظرات بینندگان
captcha