بحرين میں شيعہ سياسی قيدی رہا كرنے كا فيصلہ

IQNA

بحرين میں شيعہ سياسی قيدی رہا كرنے كا فيصلہ

22:55 - February 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2085601
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے بادشاہ نے ملك میں جاری مظاہروں كے نتيجہ میں عرصہ سے قيد شيعہ سياسی قيديوں كی رہائی كا حكم ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے بادشاہ شيخ حمد بن عيسی آل خليفہ نے حكم ديا ہے كہ بعض شيعہ سياسی قيديوں كو رہا كيا جائے اور ان پر قائم مقدمات كو ختم كرديا جائے۔ بحرين كے بادشاہ كی طرف سے یہ حكم بحرين میں جاری مظاہروں كے بعد سامنے آيا ہے۔
بحرين كی سركاری نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق شيعہ سياسی تنظيم الوفاق كے ترجمان عبدالجليل خليل ابراہيم نے اميد پيش بينی كی ہے كہ حكومت كے اس اقدام كے نتيجہ میں ۲۵ كے قريب شيعہ سياسی قيديوں كو رہا كيا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ سياسی قيديوں كی رہائی بحرينی عوام كا ايك مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ پورا ہونے كے بعد شيخ حمد بن عيسی آل خليفہ كے ساتھ مذاكرات كا مرحلہ آئے گا۔
752493
نظرات بینندگان
captcha