بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے بادشاہ شيخ حمد بن عيسی آل خليفہ نے حكم ديا ہے كہ بعض شيعہ سياسی قيديوں كو رہا كيا جائے اور ان پر قائم مقدمات كو ختم كرديا جائے۔ بحرين كے بادشاہ كی طرف سے یہ حكم بحرين میں جاری مظاہروں كے بعد سامنے آيا ہے۔
بحرين كی سركاری نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق شيعہ سياسی تنظيم الوفاق كے ترجمان عبدالجليل خليل ابراہيم نے اميد پيش بينی كی ہے كہ حكومت كے اس اقدام كے نتيجہ میں ۲۵ كے قريب شيعہ سياسی قيديوں كو رہا كيا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ سياسی قيديوں كی رہائی بحرينی عوام كا ايك مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ پورا ہونے كے بعد شيخ حمد بن عيسی آل خليفہ كے ساتھ مذاكرات كا مرحلہ آئے گا۔
752493