اتحاد بين المسلمين كے لیے طويل اور علمی بنيادوں پر منصوبہ بندی كی ضرورت ہے، احمد الزين

IQNA

اتحاد بين المسلمين كے لیے طويل اور علمی بنيادوں پر منصوبہ بندی كی ضرورت ہے، احمد الزين

13:11 - February 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2085761
بين الاقوامی گروپ: علمائے لبنان تنظيم كی تنظيم كے سربراہ شيخ احمد الزين نے كہا ہے كہ امت مسلمہ كے درميان اتحاد ووحدت كو جامہ عمل پہنانے كے لیے طويل المدت منصوبہ بندی اور آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ جيسے رہبر كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق چوبيسيویں انٹرنيشنل وحدت كانفرنس میں شريك ممتاز لبنانی عالم دين شيخ احمد الزين نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوسی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امت مسلمہ كو متحد كرنے كے لیے سياسی، اقتصادی، سماجی اور ديگر شعبوں كے ماہرين كے كميشن تشكيل ديئے جائیں اور پھر ان كی تجاويز كی روشنی میں امت مسلمہ كے اتحاد كی جانب قدم بڑھائے جائیں۔
انہوں نے كہا كہ اتحاد كی جانب قدم نہايت عالمانہ انداز میں اور سوچ سمجھ كر اٹھائے جائیں اور رہبر انقلاب آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای جيسی شخصيت كی قيادت میں یہ سفر طے كيا جائے۔
752128

نظرات بینندگان
captcha