اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے ليبيا میں مظاہرين كے قتل عام كی مذمت

IQNA

اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے ليبيا میں مظاہرين كے قتل عام كی مذمت

13:11 - February 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2085762
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس نے ايك بيان میں ليبيا میں مظاہرين كے قتل عام كی شديد مذمت كرتے ہوئے اسے انسانی المیہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان میں ليبيا میں ہونے والے قتل عام كی شديد مذمت كرتے ہوئے اسے ايك انسانی المیہ قرار ديا ہے۔
مصری اخبار اليوم السابع كی رپورٹ كے مطابق اكمل الدين احسان اوغلو نے بيان میں كہا ہے كہ لوگوں كودہشت زدہ كرنا اور ان كو نشانہ بنايا اسلامی تعليمات سے متصادم بلكہ انسانيت سے گری ہوئی حركت ہے۔ انہوں نے ليبيائی حكام سے مطالبہ كيا كہ مظاہرين كا قتل عام فوری طور پر بند كيا جائے اور ان كے مطالبات كو مذاكرات كے ذريعہ پر امن طور پر حل كيا جائے۔
بيان كے آخر میں اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل نے ليبيا میں جاں بحق ہونے والے افراد كے اہل خانہ سے تسليت كا اظہار كيا
752358

نظرات بینندگان
captcha