اكمل الدين احسان اوغلو نے اسلامی بيداری كی لہر كے سلسلہ میں صلح آميز رویہ اپنانے كا مطالبہ كرديا

IQNA

اكمل الدين احسان اوغلو نے اسلامی بيداری كی لہر كے سلسلہ میں صلح آميز رویہ اپنانے كا مطالبہ كرديا

13:12 - February 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2085764
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرتری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے يمن ، ليبيا اور مصر میں ہونے والے واقعات كے بعد اپيل كی ہے كہ مظاہرين كے ساتھ سختی سے پيش آنے كے بجائے مصالحت آمير رویہ اپنايا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان میں مسلمان ممالك میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرين كے جاں بحق ہونے پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
ملائشين نيوز ايجنسی برناما كی رپورٹ كے مطابق اكمل الدين احسان اوغلو نے مظاہروں كی لپیٹ میں آئے ہوئے ممالك سے اپيل كی كہ مظاہرين كے ساتھ سختی سے پيش آنے كے بجائے مذاكرات كی راہ اپنائیں۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی ممالك میں اتنی صلاحيت ہے كہ وہ غيروں كی مداخلت كے بغير بھی اپنی مشكلات كو حل اور ترقی كی راہ پر گامزن ہوسكتے ہیں۔
752460

نظرات بینندگان
captcha