سعودی شہر سیھات میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

سعودی شہر سیھات میں محفل قرآن كا انعقاد

14:05 - February 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2087224
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ نشين شہر سیھات میں چھٹی بين الاقوامی محفل قرآن جمعرات كی رات منعقد ہوئی جس میں خليجی ممالك كے ممتاز قاريوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق انوار القرآن كمیٹی كے زير اہتمام گذشتہ جمعرات كو رسول اكرم (ص) اور امام جعفر صادق(ع) كیے ايام ولادت كی خوشی میں محفل قرآن منعقد ہوئی جس میں خليجی ممالك كے نامور قاريوں نے شركت كی اور تلاوت قرآن مجيد كے ذريعہ شركاء كے قلوب كو منور كيا۔
خبررساں ايجنسی مزن كی رپورٹ كے مطابق محفل قرآن مجيد كا آغاز شام ساڑھے سات بجے مسجد الرسول سیھات میں ہوا جس میں مختلف قاريوں كے علاوہ علاقے كی معروف سماجی و مذہبی شخصيات نے بھی شركت كی۔ محفل قرآن منتظم زكريا البوی نے سعودی شيعہ رہنما حجت الاسلام و المسلمين شيخ حسن الصفار اور شيخ علی المحسن كا شكریہ ادا كيا۔
ياد رہے كہ انوار القرآن سیہات ايك انتہائی فعال قرآن ادارہ ہے جو سیہات شہر میں قرآن مجيد كی تعليم عام كرنے كے لیے كوشاں ہے اور اس سلسلہ میں متعدد كورسز اور كلاسز كا انعقاد كرچكا ہے۔
753566

نظرات بینندگان
captcha