اسلامی ثقافت كے بارے میں ٹنيسی يونيورسٹی میں نشست كا اہتمام

IQNA

اسلامی ثقافت كے بارے میں ٹنيسی يونيورسٹی میں نشست كا اہتمام

23:17 - February 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2088163
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ٹنيسی كی ٹيكنيكل يونيورسٹی میں آج اسلامی و عربی ثقافت كا جائزہ لينے كے لیے نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی و عربی ثقافت كا جائزہ لينے كے لیے ٹنيسی كی ٹيكنيكل يونيورسٹی میں ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے جس سے اسلامی مركز كے امام شيخ اسامہ محمد بہلول خطاب كریں گے اور اسلامی ثقافت اور عرب تہذيب پر روشنی ڈالیں گے۔
ہيرالڈ سٹيزن ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق شيخ اسامہ محمد بہلول اپنے خطاب میں مصر اور اسلامی دنيا میں رونما ہونے والے تازہ ترين واقعات كا جائزہ لينے كے لیے الازھر يونيورسٹی میں تعليم حاصل كرنے كے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
ياد رہے كہ شيخ اسامہ محمد بہلول انجمن اسلامی ٹيكساس میں امام جماعت كے فرائض انجام دے چكے ہیں اور مصر میں تعليم حاصل كرچكے ہیں اور اب بھی ڈاكٹریٹ كے تھيسز لكھنے میں مصروف ہیں۔
754527
نظرات بینندگان
captcha