بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس اعلی ركنی وفد میں امام صادق يونيورسٹی كے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين "سيد مفيد حسينی" حجۃ الاسلام والمسلمين "موسی سعيدی" اور حجۃ الاسلام "روشن ضمير" وغيرہ شامل تھے۔
اس موقع پر فری ٹاؤن كے اسلامك كالج كے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمين "شارعی" بھی موجود تھے۔
اسلامك ريپبلك ايران كے كلچر سنٹر كے سربراہ جناب محمد رضا قزلسفلی نے وفد كو اس ادارے كی كاركردگی رپورٹ پر بريفنگ ديتے ہوئے كہا كہ اس سنٹر كے تعاون سے ايران شناسی و اسلام شناسی كے موضوعات پر مختلف يونيورسٹيوں میں تدريس كی جاتی ہے اس كے علاوہ فری ٹاؤن كے ائمہ جماعت كے لئے كيمپ وغيرہ لگائے جاتے ہیں اور سيراليون كےجوانوں كو اسلام و ايران سے آشنا دلانے كے مختلف پروگرامز تشكيل دیے ہیں۔