بيروت میں "ايرانی آرٹ كی تاريخ اور اس كی خصوصيات" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام

IQNA

17:27 - March 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2091242

بيروت میں "ايرانی آرٹ كی تاريخ اور اس كی خصوصيات" كے عنوان سے ايك نشست كا اہتمام

ثقافت و آرٹ گروپ: بيروت كے امام موسی كاظم "ہال میں حزب اللہ كی آرٹ كونسل كے تعاون سے ايك نشست كا اہتمام كيا گيا جس كا موضوع "ايرانی آرٹ كی تاريخ اور اس كی خصوصيات" تھا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا شعبہ لبنان نے خبررساں ادارے "lebanonfiles" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كا اہتمام بيروت میں قائم ايرانی كلچر سنٹر نے كيا ہے اور اس میں ايران كے چار نامی گرامی افراد بھی شامل تھے جنہوں نے اس سے قبل طرابلس و بيروت میں ايسی نشتوں كا اہتمام كيا تھا ان شخصيات میں "سيد جليل محيط" محمد طريقتی، رضا بدر سيمای اور محمد سعيد نقاشيان شامل ہیں۔
اس موقع پر لبنانی آرٹ كی اہم شخصيات بھی موجود تھیں اور ايرانی آرٹ كے ماہرين نے ايرانی آرٹ كی تاريخ اور اس كی خصوصيات كو اجاگر كيا۔

نظرات بینندگان
captcha