بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شہر "الربيعہ" كے خطيب اور قائد انقلاب كے نمائندہ جناب "عبدالكريم الجيل" نے سعودی عرب كے اعلی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ صوبہ احساء كے خطيب جناب "توفيق العامر" كو فوری طور پر رہا كيا جائے واضح رہے كہ توفيق العامر كی گرفتاری كے خلاف ۱۰۰ سے زائد نامور علماء كرام نے ايك مراسلہ كے ذريعہ سعودی حكام پر واضھ كيا ہے كہ انہیں فوری طور پر رہا كيا جائے ورنہ حالات كی تمام تر ذمہ داری حكومت پر عائد ہو گی۔
ادھر صوبہ احساء كے عوام نے بھی شيخ توفيق العامر كی رہائی كے لئے پر امن جلوس نكالا مظاہرين نے ہاتھوں میں شيخ العامر كی تصاوير اٹھا ركھی تھیں اور نعرے لگا رہے تھے كہ انہیں فوری طور پر رہا كيا جائے۔
758561