بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حسينیہ الزہراء(ع) میں منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے حكمت اسلامی صدرا كے سربراہ آيت اللہ سيد محمد خامنہ ای نے كہا ہے كہ صرف یہ كہنا كہ ہماری ثقافت كافی نہیں ہے بلكہ اہم یہ ہے كہ ہماری ثقافت كی بنياد اسلام و قرآن پر استوار ہونی چاہیے۔
آيت اللہ سيد محمد خامنہ ای نے كہا ملت ايران جب بھی طوائف الملوكی كا شكار ہوئی اسے مشكلات كا سامنا كرنا پڑا اور اس قسم كے سيمينار منعقد كرنے كا مقصد بھی یہی ہے كہ اپنی صفوں میں زيادہ سے زيادہ اتحاد و يگانگت كو برقرار ركھا جائے۔
حكمت اسلامی صدرا كے سربراہ نے دوسرے ممالك میں قائم ايرانی كلچر سنٹرز كی كاركردگی كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس كے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور قرآنی و اسلامی سرگرميوں كو پھيلانے میں مدد ملی ہے۔
758635