غزہ میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

غزہ میں قرآنی محفل كا انعقاد

12:46 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093095
بين الاقوامی: غزہ میں ۱۰ویں قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی محيط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نورانی محفل مسجد "الايبكی" منعقد ہوئی اور اس میں غزہ كے اوقاف كے انچارج جناب "منذر الغماری" حفظ قرآن ادارہ كے سربراہ جناب "عماد الدجنی" اور دوسری شخصيات نے شركت كی۔
اس قرآنی محفل میں نامور قراء كرام نے قرآنی آيات سے حاضرين كے قلوب كو منور كيا اور ساتھ ہی ايك قرآنی مقابلہ كا بھی انعقاد كيا گيا۔
اس موقع پر منذر الغماری نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں چاہیے كہ قرآن مجيد كے ساتھ تمسك ركھیں اور غزہ كی وزارت اوقاف ايسی محافل كا انعقاد كرتی رہے گی۔
759360

نظرات بینندگان
captcha