بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قم كی باسكٹ بال كمیٹی كے ركن جناب حسن افكار نے كہا ہے كہ فرانسيسی كھلاڑی ڈیڑھ ماہ سے قم كی ٹيم كی نمائندگی كر رہے تھے اور بہتر كھيل پيش كر رہے تھے انہوں نے كہا كہ جس وقت یہ كھلاڑی ايران میں وارد ہوا اسی وقت اس نے فرانسيسی زبان میں اسلامی كتب كا مطالعہ شروع كر ديا اور شب گزشتہ حضرت آيت اللہ العظمی علوی گرگانی كے سامنے زبان پر كلمہ شہادتين جاری كر كے اپنے باقاعدہ مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا ہے۔
759323