فرانس كے باسكٹ بال كے كھلاڑی نے قم مين دين اسلام قبول كر ليا

IQNA

فرانس كے باسكٹ بال كے كھلاڑی نے قم مين دين اسلام قبول كر ليا

12:42 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093109
ثقافت و آرٹ گروپ: قم میں فرانس كے باسكٹ بال كے كھلاڑی كلوڈ ماركوس حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آيت اللہ العظمی محمد علوی گرگانی كے سامنے زبان پر كلمہ شہادتين جاری كيا اور اپنا نام احمد ركھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قم كی باسكٹ بال كمیٹی كے ركن جناب حسن افكار نے كہا ہے كہ فرانسيسی كھلاڑی ڈیڑھ ماہ سے قم كی ٹيم كی نمائندگی كر رہے تھے اور بہتر كھيل پيش كر رہے تھے انہوں نے كہا كہ جس وقت یہ كھلاڑی ايران میں وارد ہوا اسی وقت اس نے فرانسيسی زبان میں اسلامی كتب كا مطالعہ شروع كر ديا اور شب گزشتہ حضرت آيت اللہ العظمی علوی گرگانی كے سامنے زبان پر كلمہ شہادتين جاری كر كے اپنے باقاعدہ مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا ہے۔
759323
نظرات بینندگان
captcha