مغربی ممالك كو حقائق اسلام سے روشناس كرايا جائے: شيخ احمد تميم

IQNA

مغربی ممالك كو حقائق اسلام سے روشناس كرايا جائے: شيخ احمد تميم

17:01 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093327
بين الاقوامی گروپ: مسلم علماء اور اسكالروں كی ذمہ داری بنتی ہے كہ مغربی ممالك كو حقائق اسلام سے روشناس كرايا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران میں ۲۴ویں وحدت اسلامی كانفرنس كا انعقاد كيا جا رہا ہے اس موقع پر يوكرائن كے مفتی جناب شيخ احمد تميم نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت عالم اسلام كے علماء اور اسكالروں كی شرعی ذمہ داری بنتی ہے كہ وہ مغربی دنيا كو باور كرائیں كہ اسلام كا دہشت گردی كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے اور اس كے بالعكس انہیں قرآن مجيد كے حقائق سے آگاہ كيا جائے تاكہ انہیں معلوم ہو سكے كہ قرآن مجيد امن و سلامتی كی كتاب ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت يورپ میں مسلمان اقليت میں ہیں لہذا انہیں اتحاد و وحدت كی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے تہران میں منعقد ہونے والی وحدت اسلامی كانفرنس كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے اقدام سے مسلمانوں كو ايك دوسرے كے ساتھ تبادلہ خيال كا بہترين موقع ملتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت يوكرائن میں تقريباً ۲۰ لاكھ مسلمان ہیں جو باہمی اتحاد كی فضا میں زندگی بسر كر رہے ہیں۔
758180

نظرات بینندگان
captcha