بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے الكوثر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس كے كنوليز جناب "صلاح العبيدی" نے ايك پريس كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ كانفرنس "نجف اشرف اسلامی ثقافت كا دارالخلافہ" منعقد ہونے كے حوالے سے منعقد كی جا رہی ہے۔
يونان سے آئے ہوئے مندوب جناب "يشار شريف" نے كہا ہے كہ اس قسم كی كانفرنسوں سے ايك دوسرے كے مابين اخوت اور بھائی چارے كو فروغ ملے گا۔ اور اس كے درست نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے كہ اسلامی ممالك كے ثقافتی وزراء نے سن ۲۰۰۸ء كو یہ طے كيا تھا كہ نجف اشرف كو سن ۲۰۱۲ء میں اسلامی ثقافت و كلچر كا دارالخلافہ قرار ديا جائے گا۔
760135