بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا كے شہر "والد چينا" كے حوزہ "منبع الہدی" میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كی طرف سے قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا گيا جس میں ۷۰ سے زائد افراد نے شركت كی۔
چنانچہ ان قرآنی مقابلوں كے ممتازين كا اعلان كر ديا گيا جس كی رو سے "محمد صبراس"، "احمد روح اللہ" محمد روشن جہان، نے ترتيل میں نماياں پوزيشن حاصل كی اس طرح محمد رضوان اور محمد نكاز نے حفظ اور آذان كے مقابلوں میں "محمد صبراس، شاہ جہان اور احمد روح اللہ نے نماياں پوزيشن حاصل كی ہے۔
حوزہ علمیہ منبع الہدی كے سربراہ عبدالستار نے كہا كہ یہ مقابلے جامعۃ المصظفی كے تعاون سے منعقد ہوئے ہیں۔
760630