جرمن، وزير داخلہ كے اسلام دشمنی بيانات پر مسلم كونسل كی اظہار ناراضگی

IQNA

20:09 - March 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2093609

جرمن، وزير داخلہ كے اسلام دشمنی بيانات پر مسلم كونسل كی اظہار ناراضگی

بين الاقوامی گروپ: جرمن وزير داخلہ "ہانس پیٹر فریڈريشن" كے اسلام دشمنی بيانات پر مسلم كونسل میں برہمی پائی جاتی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے نسيج كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے وزير داخلہ مسٹر "ہانس پیٹر فریڈريشن" نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ اسلام كبھی بھی تاريخی لحاظ سے جرمنی كا حصہ نہیں رہا ہے جس پر مسلم كونسل نے شديد احتجاج كيا ہے۔
مسلم كونسل كے سربراہ جناب "ايمان مازيك" نے وزير داخلہ كے بيان كو جرمنی كے صدر كے بيانات كے ساتھ متصادم قرار ديا جنہوں نے كہا تھا كہ جرمنی كے مسلمان اس ملك كا ايك حصہ شمار ہوتے ہیں۔
مسلم كونسل نے مطالبہ كيا كہ جرمنی كے وزير داخلہ كو اپنے بيان پر نظرثانی كرتے ہوئے معذرت كرنا چاہیے اور اسے واپس لينا چاہیے واضح رہے كہ جرمنی كے صدر اعظم "انگلا مركل" نے بھی اسلام كو جرمنی معاشرے كا ايك جز قرار ديا ہے۔
760802
نظرات بینندگان
captcha