جمہوری نظام كی تشكيل كے لئے بحرين كے شيعوں كا اتحاد

IQNA

جمہوری نظام كی تشكيل كے لئے بحرين كے شيعوں كا اتحاد

20:15 - March 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2093617
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی تين شيعہ جماعتوں نے اس ملك میں بادشاہت كے خاتمے اور جمہوری نظام كے تشكيل كے لئے ايك اتحاد بنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "العالم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی تين بری شيعہ پارٹيوں جن میں الوفالدسلامی "جنبش حق اور حركۃ احرار البحرين شامل ہیں نے ايك قومی اتحاد تشكيل ديا ہے جس كا نام "اتحاد برائے جمہوری" ركھا گيا ہے۔
جنبش حق پارٹی كے سربراہ جناب حسن مشيع نے ميدان مرواريد میں خطاب كرتے ہوئے كہا اس اتحاد كا مقفد بحرين میں جمہوريت كی بحالی ہے۔
اتحاد كے بيان میں آيا ہے كہ بحرين كی حكومت انقلاب سے بوكھلا كر اوچھے ہتھكنڈوں پر اتر آئی ہے اور مختلف حيلوں بہانوں سے اس عوامی انقلاب كو دبايا جا رہا ہے۔
واضح رہے كہ اس وقت بحرين میں ہزاروں افراد ميدان لوئو میں جمع ہیں جو بادشاہت كے خاتمے اور جمہوريت كی بحالی كا مطالبہ كر رہے ہیں۔
760873
نظرات بینندگان
captcha