ہالينڈ میں "خوبصورت ترين مسجد كا انتخاب" كے عنوان سے ايك مقابلہ كا انعقاد

IQNA

ہالينڈ میں "خوبصورت ترين مسجد كا انتخاب" كے عنوان سے ايك مقابلہ كا انعقاد

15:13 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2094988
بين الاقوامی: ہالينڈ كے معاشرہ میں مسلمانوں كی ثقافتی زندگی كو بيان كرنے اور عوام كو مساجد كی اہميت سے روشناس كرانے كی خاطر "خوبصورت ترين مسجد كا انتخاب" كے عنوان سے ايك مقابلہ كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "محيط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلہ میں ہالينڈ كی ۱۰ خوبصورت مساجد كو شامل كيا گيا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ہالينڈ كی تعميرات كے ماہرين ان دس مساجد كا دورہ كریں گے اور پھر تحقيق كی روشنی میں بہترين مسجد كا انتخاب كيا جائے گا۔
اس مقابلہ كا مقصد لوگوں كے ازہان میں مسجد كی اہميت اور مسلمانوں كی ثقافتی زندگی كو اجاگر كرنا بتايا گيا ہے۔
761552

نظرات بینندگان
captcha