بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گرجستان كے شہر تفليس كے آل البيت انسٹیٹيوٹ كے سيمينار ہال میں اس كتاب كی تقريب رونمائی ہوئی اس موقع پر گرجستان كی مذہبی شخصيات اور دينی مراكز كے سربراہ موجود تھے۔
اس موقع پر ايرانی كلچر سنٹر كے ڈائريكٹر جناب "احسان خزاعی" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس كتاب كی اشاعت سے گرجستان میں اسلامی اماكن كی شناسائی ہوئی ہے۔
واضح رہے كہ اس كتاب میں گرجستان میں اسلام كی آمد وغيرہ كو بھی بيان كيا گيا ہے اور اس كتاب كو جناب "شورالدين محمدلی" نے تاليف كيا ہے۔
761843