بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Prnews Wire" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گزشتہ دن ايك مسلمان عورت خريداری كے بعد واپس اپنی گاڑی میں بیٹھی تو اس نے ديكھا كہ قرآن مجيد كے پھٹے ہوئے صفحہ پر نازيبا الفاظ لكھے ہوئے تھے جسے اس كی گاڑی كے ساتھ چسپاں كيا گيا تھا۔
اس مصری باحجاب عورت نے جب قرآن مجيد كی توہين ديكھی تو اسلامك روابط كونسل كو فون كر كے صورت حال سے آگاہ كيا چنانچہ اسلامك روابط كونسل نے آنا ہايم شہر كے اعلی پوليس عہديداروں سے تقاضا كيا ہے كہ اس واقعہ كی مكمل طور پر انكوائری كی جائے اور مرتكب افراد كو قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے كہ امريكہ كے اكثر شہروں میں مسلمانوں كے ساتھ امتيازی سلوك روا جاتا ہے اور اسلامی مقدسات كی توہين كی جاتی ہے۔
763024