برونائی میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

برونائی میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

16:22 - March 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2096527
بين الاقوامی گروپ: برونائی كے شہر "موارا" كی مسجد "سيتا علی" میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Beu Direct" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے چار روز تك جاری رہیں گے اور دن میں ۵۹ مرد حضرات اور ۲۶ خواتين شركت كر رہی ہیں۔ آخر میں تقريب انعامات منعقد كی جائے گی اور ممتاز افراد كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا اور انہیں ملائيشيا میں منعقد ہونے والے عالمی قرائت كے مقابلوں میں شركت كے اہل قرار ديا جائے گا۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كا انعقاد برونائی كی اسلامی امور كی وزارت نے كيا تھا اور ان كے ساتھ مساجد كے امور كی كمیٹی نے بھی بھرپور تعاون كيا ہے۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوان نسل كو قرآن مجيد كی تعليمات سے روشناس كرانا بتايا گيا ہے۔
763363

نظرات بینندگان
captcha