بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے OIC كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ OIC كے جنرل سيكرٹری جناب اكمل الدين احسان اوغلو نے جاپان میں آنے والے حالیہ زلزلہ اور اس كے نتيجہ میں ہونے والے نقصان پر جاپانی عوام كو ہمدردی كا پيغام ارسال كيا ہے اور كہا كہ OIC كے تمام اراكين ممالك اس مصيبت كی گھڑی میں جاپانی عوام كے ساتھ مكمل طور پر تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہیں۔
انہوں نے خداوند عالم سے دعا كی كہ جاپان میں زخمی ہونے والے افراد جلد از جلد صحت ياب ہو جائیں۔
763247