بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے نيوز چينل "الكوثر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی علماء اسلام يونين جس كی سربراہی يوسف قرضاوی كرتے ہیں نے يمن میں مسلمانوں كے قتل عام كی شديد مذمت كی ہے۔
بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ يمن كے مسلمان اپنے برحق مطالبات كی خاطر پرامن مظاہرہ كر رہے ہیں لہذا یہ يونين ان كے مطالبات كو جائز سمجھتی ہے چنانچہ ان كی حمايت جاری ركھے گی۔
يونين كے يمنی مظاہرين پر تشدد كی بھرپور مذمت كی ہے اور حكام سے مطالبہ سے كيا ہے كہ فوری طور پر بند كيا جائے۔
واضح رہے كہ يمن میں مظاہرين پر تشدد كا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز تقريباً ايك ہزار افراد كو زخمی كر ديا گيا ہے۔
765097