بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "ISECO" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چاڈ كے شہر "ماساكوری" میں بچوں كے مابين حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
چاڈ كے شمالی میں ان قرآنی مقابلوں كے انعقاد كا مقصد وہاں پر قرآنی سرگرميوں كو فروغ دينا بتايا گيا ہے۔
ان مقابلوں كے انعقاد كو ايسكو شعبہ چاڈ نے اپنے ذمہ لے ركھا ہے۔
آخر میں ممتاز طلباء كو نفيس انعامات سے نواز جائے گا اور اختتامی تقريب كے مہمان خصوصی چاڈ كی وزارت تعليم میں ايسكو كے نمائندہ جناب "علی محمد صالح" ہوں گے۔
764719