"الطاہرۃ" نامی جريدے كی تہران میں اشاعت

IQNA

"الطاہرۃ" نامی جريدے كی تہران میں اشاعت

16:15 - March 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2097874
بين الاقوامی گروپ: فكر اسلامی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے تہران میں "الطاہرۃ" نامی جريدہ عربی زبان میں شائع ہوا ہے اور یہ ماہانہ جريدہ ۵۶ صفحات پر مشتمل ہے۔
خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق تہران میں الطاہرۃ نامی جريدے كا جديد شمارہ عربی زبان میں شائع ہوا ہے اس جريدے كے تازہ شمارے میں "اسلام كی نظر میں عائلی زندگی كی اہميت" انسان كی شخصيت میں عبادت كا كردار اور حجاب كے موضوع پر مقالات شائع ہوئے ہیں۔
اس جريدے كو فكر اسلامی فاؤنڈيشن نے تہران میں شائع كيا ہے اور اسے دنيا كے مختلف ممالك میں تقسيم كيا جائے گا۔
765182

نظرات بینندگان
captcha