قرآن مجيد كی توہين كے خلاف پاكستان كے غيور عوام كا احتجاج

IQNA

15:39 - March 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2098338

قرآن مجيد كی توہين كے خلاف پاكستان كے غيور عوام كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے عوام نے جمعہ كے روز مختلف شہروں میں مظاہرے كر كے امريكہ میں ہونے والی قرآنی مجيد كی بے حرمتی پر صدائے احتجاج بلند كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے ڈان "Dawn" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں ہونے والی قرآن مجيد كی بے حرمتی پر پاكستانی عوام صدائے احتجاج بلند كرتے ہوئے سڑكوں پر نكل آئے ہیں اور انہون نے ملك كے بڑے شہروں جيسے اسلام آباد، راولپنڈی، كراچی اور لاہور وغيرہ میں مظاہرے كر كے صدائے احتجاج بلند كيا ہے۔
مظاہرين نے مطالبہ كيا ہے كہ شيطان صفت پادری كو اس كے منطقی انجام تك پہنچايا جائے۔ ان مظاہروں میں مختلف مكاتب فكر كے علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شركت كی ہے۔
مظاہرين نے امريكی پرچم اور ٹيری جونز كے پتلوں كو بھی نذر آتش كيا۔ واضح رہے كہ امريكی پادری ٹيری جونز نے ۱۱ ستمبر كو "قرآن سوزی ڈے" قرار ديا تھا ليكن عالمی احتجاج كی وجہ سے وہ اپنے شرمناك منصوبے پر عمل پيرا نہ ہو سكا ليكن گزشتہ روز نے اپنے خبث باطنی كا مظاہرہ كرتے ہوئے قرآن مجيد كی توہين كا ارتكاب كيا ہے۔
766146

نظرات بینندگان
captcha