پاكستانی وزير داخلہ نے قرآن كريم كی بے حرمتی كی تحقيقات كے لیے انٹر پول كے ساتھ خط و كتابت كی خبر دی ہے
بين الاقوامی گروہ : پاكستان كے وزير داخلہ رحمان ملك نے كل بروز اتوار ۲۷ مارچ كو بين الاقوامی پوليس (انٹر پول ) كے ساتھ قرآن كريم كی بے حرمتی اور فلوریڈا كے چرچ پادری " جونز " كے مذہبی لباس پر پابندی لگانے كے سلسلے میں خط و كتابت سے آگاہ كيا ہے ۔
ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے THE NEWS كی ويب سایٹ كے حوالے سے بتايا ہے كہ رحمان ملك نے یہ خبر ديتے ہوئے مزيد كہا : دوسری مرتبہ قرآن كريم كی بے حرمتی كرنے والے "جونز" كا تعلق دہشت گرد گروہوں سے ہے اور اس كے اقدامات كا سد باب كرنا ضروری ہے ۔
766714