قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے عمومی اطلاعات كی ويب سایٹ "الكوثر " كے حوالے سے كہا ہے كہ ملا شيخ خالد عبد الوہاب نے اس بارے كہا : بحرين كی حكومت اپنے عوام پر جو وحشيانہ ظلم و ستم كر رہی ہے اور ان ظالمانہ اقدامات كی جو دردناك تصاوير بعض ذرائع ابلاغ میں دی جا رہی ہیں اس سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے كہ ہم علمائے امت اسلام اور اسلامی ممالك كے حكمرانوں سے یہ مطالبہ كریں كہ بحرين كے بے گناہ لوگوں كی قتل و غارت كا سد باب كرنے كے لیے سنجيدہ اور فوری اقدامات كیے جائیں ۔
انہوں نے اس بيان میں بحرينی عوام كے قتل عام كے لیے فرقہ وارانہ اور انتہاء پسندانہ نعروں اور تعصب آميز درخواستوں كا سہارا لينے كے بارے خبردار كيا ۔
766936