لبنان میں حفظ قرآن كے مقابلے كے بعد پوزيشن لينے والے حفّاظ كو انعام و اكرام سے نوازا گيا

IQNA

لبنان میں حفظ قرآن كے مقابلے كے بعد پوزيشن لينے والے حفّاظ كو انعام و اكرام سے نوازا گيا

16:03 - March 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2099317
قرآنی فعاليتوں كا گروہ : لبنان كے شہر صيدا میں واقع حاج بہاء الدين حريری كمپليكس كے زير اہتمام "رفيق حريری حفظ قرآن انعام " كے عنوان سے ہونے والے پہلے قرآنی مقابلے میں پوزيشن لينے والوں كے اعزاز میں تقسيم انعامات كی تقريب كا انعقاد ہوا۔
ايرانی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام لبنانی پارليمنٹ كے نمائندے "بھیہ حريری " اور شہر صيدا كے مفتی شيخ سليم سوسان كی خصوصی شركت كے ساتھ "صيدا " شہر میں واقع رفيق حريری ہائی سكول كے ہال میں منعقد كيا گيا ۔
اس تقريب میں كئی اہم لبنانی شخصيات كی موجودگی میں بھیہ حريری نے خطاب كيا اور مفتی صيدا كے ساتھ مل كر پوزيشن لينے والے افراد كو اسناد اور انعامات سے نوازا۔
766930
نظرات بینندگان
captcha