قرآن مخالف فلم "فتنہ" كے ڈائريكٹر كے خلاف عدالتی كاروائی جلد مكمل كر لی جائے گی

IQNA

13:58 - April 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2100425

قرآن مخالف فلم "فتنہ" كے ڈائريكٹر كے خلاف عدالتی كاروائی جلد مكمل كر لی جائے گی

بين الاقوامی گروہ : ہالينڈ كی ايمسٹرڈيم عدالت كے سربراہ مارشل فان اسٹون نے بتايا ہے كہ ہالينڈ كی پارليمنٹ كے ركن اور قرآن مخالف فلم "فتنہ" كے ڈائريكٹر گریٹ وائيلڈرز كا ۱۳ اپريل ۲۰۱۱ ء كو عدالتی ٹرائل مكمل كر ليا جائے گا ۔

قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے خبر رساں ويب سایٹ "العلم " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گریٹ وائيلڈرز پر متعصبانہ اور نسل پرستانہ اقدامات كی حوصلہ افزائی كے الزامات كے تحت مقدمہ درج كيا گيا تها ۔
ايمسٹرڈيم عدالت كے سرپراہ نے اميد ظاہر كی ہے كہ رواں برس كے ماہ جون كے اواسط تك عدالتی حكم صادر كر ديا جائے گا ۔
نظرات بینندگان
captcha