عراقی وزير اعظم كی جانب سے بحرين كے آزادی خواہ عوام كو طاقت سے كچلنےپر اظہار تشويش

IQNA

عراقی وزير اعظم كی جانب سے بحرين كے آزادی خواہ عوام كو طاقت سے كچلنےپر اظہار تشويش

16:31 - April 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2105449
بين الاقوامی گروپ: عراقی وزير اعظم نوری مالكی نے بحرين كے دردناك واقعات اور آزادی خواہ عوام كے پر امن مظاہروں پر آل خليفہ اور آل سعود كی فوجوں كے وحشيانہ تشدد پر شديد تشويش كا اظہار كيا ہے
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «إبا» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی وزير اعظم نوری مالكی نے امريكی نائب صدر «ژوزف بايدن» كے ساتھ ايك ٹيليفونك گفتگو كے دوران خطے كی صورتحال خاص طور پر آل سعود كی فوجوں كی جانب سے بحرين پر لشكر كشی كے بعد در پيش صورتحال اور حالات و واقعات پر بحث اور گفتگو كی ہے ۔
اس ٹيليفونك گفتگو میں نوری مالكی نے بحرين كے واقعات پر شديد ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : بحرين میں عوام پر طاقت كے وحشيانہ استعمال سے خطے كے تمام ممالك پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
773069
نظرات بینندگان
captcha