" امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت "كے عنوان سے ہندوستان میں كانفرنس كا انعقاد

IQNA

" امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت "كے عنوان سے ہندوستان میں كانفرنس كا انعقاد

13:51 - April 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2106413
بين الاقوامی گروہ : امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی اور فرانس میں پردے كی ممنوعيت كی مذمت كے لیے ہندوستان میں كانفرنس منعقد ہوئی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ ہند كی رپورٹ كے مطابق جميعت علمائے ہند كے سربراہ مولانا محمود مدنی نے خبر نگاروں كے ساته پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا : امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی اور فرانس میں حجاب كی ممنوعيت سے ساری دنيا میں مسلمانوں كے دل اور احساسات مجروح ہوئے ہیں ۔
انہوں نے صراحت كے ساته كہا : امريكی پادری ٹيری جونز كے ہاتهوں قرآن مجيد نذر آتش كرنے كا عمل ايك شيطانی اور دہشت گردانہ حركت تهی اور قطعی طور پر اس قسم كے شر پسند انہ اقدامات سے قرآن كريم كی عظمت می كوئی كمی نہیں ہو گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : پردے كی ممنوعيت سے متعلق جو قانون فرانس میں منظور كيا گيا ہے ، وہ جمہوريت كے خلاف ہے ۔
773485
نظرات بینندگان
captcha