بيروت : خطيب جمعہ كی عالمی استكبار كی جانب سے مذہبی فتنہ بھڑكانے كی كوششوں پر وارننگ

IQNA

19:46 - April 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2106625

بيروت : خطيب جمعہ كی عالمی استكبار كی جانب سے مذہبی فتنہ بھڑكانے كی كوششوں پر وارننگ

بين الاقوامی گروہ : بيروت كے خطيب جمعہ سيد علی فضل اللہ نے كل بروز جمعرات بمطابق ۱۶ اپريل كو عالمی استكبار كی طرف سے مسلمانوں كے اندر وحدت كلمہ ختم كرنے كے لیے مذہبی اور فرقہ وارانہ فتنوں كا سہارا لينے اور سياسی گروہوں میں اختلافات كو ہوا دينے پر عالم اسلام كو ہوشياری سے كام لينے كی تاكيد كی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر كے حوالے سے سيد علی فضل اللہ سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے بيروت كی مسجد الامامين الحسنين ( ع ) میں اپنے خطبہ جمعہ كے دوران كہا : موجودہ حالات میں مختلف گروہوں اور فرقوں میں اختلافات كو ديكھتے ہوئے ہمیں توقع تھی كہ ان اختلافات كو ختم كرنے كے لیے عالم عرب میں اسلامی بيداری كی لہر ديكھنے كو ملے گی كہ جس كے داعی عرب ليگ اور او آئی سی ہوں گے تاكہ مناسب طريقے سے ان امور كو حل و فصل كيا جا سكے اور اسلامی امہ كو در پيش خطرات سے نمٹا جا سكے ليكن ہمیں افسوس سے كہنا پڑ رہا ہے كہ ايسے اقدامات كیے جا رہے ہیں جن سے خطے میں دشمنی اور بے اعتمادی كی فضا حاكم ہے ۔
774927
نظرات بینندگان
captcha