آل خليفہ كی حكومت بحرين میں مذہيی اختلافات كو ہوا دينے كی كوشش كر رہی ہے :بحرين كے ہيومن رائٹس سنٹر كے سيكرٹری جنزل
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے ہيومن رائٹس كميشن كے سيكرٹری جنرل نبيل رجب نے كہا ہے كہ آل خليفہ كی حكومت اس ملك میں مذہبی اختلافات كو ہوا دينے اور مساجد اور امام بارگاہوں كو منہدم كرنے كے ذريعے عبادت اور بيان كی آزادی كی واضح مخالفت كر رہی ہے
بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العالم سایٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نبيل رجب نے ۱۶ اپريل كو اس سلسلے میں كہا ہے كہ بحرينی حكومت شيعوں كے قتل عام ، مساجد اور امام بارگاہوں كو منہدم اور مذہبی اختلافات كو ہوا دے كر واضح طور پر انسانی حقوق كی مخالفت كر رہی ہے ۔
انہوں نے بحرينی عوام كی بيداری اور يكجتہی كی ضرورت پر زور دے كر كہا ہے : آل خليفہ كی حكومت شيعوں كو گوشہ نشين كرنے اور بحرينی ملت كے درميان تفرقہ اور اختلافات كو ہوا دينے كی كوششیں كر رہی ہے ۔
775618