بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "اليوم السابع" كی رپورٹ كے مطابق آيسسكو كی جانب سے تحفہ كے طور پر دی جانے والی یہ كتابیں دينی، سماجی، ثقافتی، تاريخی، علمی، قانونی، تعليمی اور لينگوئج جيسے موضوعات پر مشتمل ہیں۔
ان كتابوں میں يورپ اور عالم اسلام كے درميان تعاون كے فروغ كے لئے مشتركہ ثقافتی ورثے سے استفادہ اور اسلامی اور يورپی تمدنوں كے درميان مفيد گفتگو كی وضاحت كی گئی ہے۔
اس كے علاوہ ان كتابوں میں "نو مسلموں، اسلام كی نظر میں بچوں كے مسائل، آفريقہ میں تعليمی روش اور اس كی اصلاح ور اسلامی معماری كے فنون اور تدريس كے طريقوں میں اس كی خصوصيات پر كتابیں شامل ہیں۔
777187