فرانس میں "قومی شدت پسند اور دينی امتيازی سلوك كے خلاف جدوجہد" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

فرانس میں "قومی شدت پسند اور دينی امتيازی سلوك كے خلاف جدوجہد" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

20:51 - April 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2108649
ثقافتی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس میں ۲۶ اپريل كو "قومی شدت پسندی اور دينی امتيازی سلوك كے خلاف جدوجہد" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'cncdh" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نسل پرستی اور نسلی امتيازی سلوك كے خلاف جدوجہد كا يورپی كميشن، ہيومن رائٹس كی قومی كمیٹی اور نسل پرستی كے خلاف جنگ كی اعلی آرگنائزيشن كے تعاون سے فرانس كی سينٹ اسمبلی میں یہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔
اس نشست كے انعقاد كا مقصد مہاجرين سے پوليس كا برتاؤ، فرانسيسی معاشرے میں مسلمانوں كے بارے سوء تفاہم اور اسلام فوبيا كے فروغ كے خلاف جنگ جيسے مسائل كا جائزہ لينا ہے۔
776487

نظرات بینندگان
captcha