ايرانی كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے "راصد"نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد ہاشم سلمان نے اس ہفتے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : بحرين میں شيعوں كی مسجدیں، امام بارگاہیں اور مزار مسمار كیے جا رہے ہیں اور مسلمانوں كی مقدس كتاب كی توہين ہو رہی ہے ليكن افسوس كا مقام ہے كہ مسلمانوں كی كل تعداد كے تيسرے حصے يعنی شيعوں كے مذہبی مقدسات كی سر عام توہين كے باوجود بين الاقوامی فورمز پر ان كی مذمت نہیں ہو رہی ہے ۔
779986