ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ سے نقل كرتے ہوئے رپورٹ دی ہے كہ مسلم دانشوروں كے عالمی اتحاد كے جاری كردہ بيان مين ليبيا كے حالات كو مد نظر ركھتے ہوئے قذافی اور اس سے وابستہ فورسز كے ہاتھوں بے گناہ غير فوجی افراد كے قتل كی مذمت كی گئی ہے ۔
اس كے علاوہ مصر ، تيونس ، يمن سميت خطے كے ديگر ممالك كے علاوہ صومالیہ كا تذكرہ بھی كيا گيا ہے حالانكہ یہ امر عياں ہے كہ بحرين كا مسئلہ اہميت كے لحاظ سے كسی بھی طرح صومالیہ میں جاری حالیہ كشمكش سے كم نہیں ہے۔
785229