ڈنمارك كے اخبار نويس كو مسلمانوں كے خلاف نسل پرستانہ بيانات دينے پر سزا سنا دی گئی

IQNA

11:42 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117704

ڈنمارك كے اخبار نويس كو مسلمانوں كے خلاف نسل پرستانہ بيانات دينے پر سزا سنا دی گئی

بين الاقوامی گروہ : ڈنمارك میں آزادی مطبوعات كے حوالے سے كام كرنے والی ايك تنظيم كے سربراہ كو مسلمانوں كےخلاف توہين آميز ريماركس دينے پر اور ڈنمارك میں نافذ العمل نسل پرستی مخالف قانون كو توڑنے پر ايك ہزار ڈالر نقد جرمانے كی سزا دی ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے اطلاع رساں ويب سایٹ The Canadian Press سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اعلیٰ عدالت نے اپنے ايك فيصلے میں آزادی مطبوعات كی بين الاقوامی انجمن كے مدير لارس هدگارد كو ۲۰۰۹ء میں ايك انٹرويو كے دوران نسل پرستی پر مشتمل اظہار خيال كرنے كی پاداش میں فرد جرم لگاتے ہوئے ؛ايك ہزار ڈالر نقد جرمانے كی سزا سنائی ہے ۔
عدالت نے مزيد كہا : لارس هدگارد نے اس انٹرويو میں مسلمان مردوں اور خواتين كی بلا وجہ توہين كی جو ان كے حقوق كی پامالی كے مترادف ہے ۔
786625
نظرات بینندگان
captcha