عراق كی سياسی اور ثقافتی شخصيات نے مركز اسلامی نور كا دورہ كيا

IQNA

عراق كی سياسی اور ثقافتی شخصيات نے مركز اسلامی نور كا دورہ كيا

21:18 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117868
بين الاقوامی گروہ : مركز تحقيقات كمپيوٹری علوم اسلامی نے كل بروز بدھ بمطابق ۴ مئی كو "ايران و عراق كی ثقافتی مناسبتوں كا تجزیہ اور تحليل" كے عنوان سے منعقدہ اجلاس كے شركا كی ميزبانی كی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق مركز نور كے بين الاقوامی امور كے مسؤول محسن مس ‌چی نے مزيد كہا : اس دورے میں عراق كے سابق وزير اعظم ابراہيم جعفری ، كوفہ يونيورسٹی كے چانسلر عبد الرزاق عيسی ،عراقی نيشنل كانگريس كے رہنما احمد جلبی اور عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سربراہ آيت اللہ تسخيری كے علاوہ تاريخ اسلام كے ممتاز محقق رسول جعفريان اور عراق و ايران كی ثقافتی اور سياسی شخصيات نے شركت كی ۔
اس تقريب میں ايران كی قومی اسمبلی كے اسپيكر ڈاكٹر علی لاريجانی نے خطاب كيا اور آخر میں كتاب "عتبات عاليا، عرش درجات "اور "تاريخ التشيع فی العراق "معزز مہمانوں كو ہدیہ كی گئیں ۔
786655
نظرات بینندگان
captcha