صیہونی شہريوں نے ايك مسجد كو نذر آتش كر ديا

IQNA

صیہونی شہريوں نے ايك مسجد كو نذر آتش كر ديا

21:21 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117870
بين الاقوامی گروہ : صیہونی شہريوں نے ۳ مئی بروز منگل كو كرانہ باختری كے شمال میں واقع ايك مسجد كو نذر آتش كر ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «trouvetamosquee» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كے قالين اور لائبريری كا كچھ حصہ جل چكا ہے اسی طرح مسجد كے شيشے مكمل طور پر ٹوٹ چكے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے كہ مسجد كو جان بوجھ كر سوچے سمجھے منصوبے كے تحت آگ لگائی گئی ہے ۔
مقامی مسلمانوں نے آگ بجھانے كی كوشش كی ليكن اس كے باوجود مسجد آتش سوزی سے بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔
عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ آتش سوزی سے چند گھنٹے قبل صیہونيوں كے ايك گروہ كو مسجد كے اطراف كی گليوں میں مسلمانوں اور عربوں كے گھروں كی ديواروں پر وال چاكنگ كرتے ديكھا گيا تھا ۔
786528
نظرات بینندگان
captcha