ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اردن سے شايع ہونے والے اخبار الدستور سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نذير المؤمنی نے علم فضا میں اعجاز علمی قرآن كے مقابلے میں بھی اپنی تحقيق پيش كر كے چوتھا انعام حاصل كيا تھا ۔
نذير المؤمنی كی تكبيرۃ الاحرام سے متعلق تحقيق میں نماز كے اس ركن كے طبی فوائد پر بحث كی گئی ہے اور كہا گيا ہے كہ تكبيرۃ الاحرام كہتے وقت چند سيكنڈ میں خون گردش كر كے مغز تك جا پہنچتا ہے اور اس كے ہمراہ آكسيجن اور غذائی مواد بھی ہوتا ہے جس سے دل كی دھڑكن كنٹرول میں رہتی ہے ، پھيپھڑوں كا عمل تنفس منظم ہوتا ہے ،خون كی گردش رواں ہو جاتی ہے اور بلڈ پريشر كے مريضوں كو افاقہ ہوتا ہے ۔
786423