ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے لبنان سے شايع ہونے والے روزنامہ الانتقاد سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی شيعوں كی اعلیٰ مجلس كے نائب صدر آيت اللہ عبد الامير قبلان نے اس بات پر زور ديا كہ فتح اور حماس كے درميان صلح كا معاہدہ فلسطينيوں كی امنگوں كو عملی كرنے كے لیے ايك انتہائی مبارك قدم ہے ليكن ابھی اس راستے میں بہت زيادہ جدو جہد كی ضرورت ہے اور سب سے اہم امر یہ ہے كہ فلسطينی يك زبان ہو كر وحدت كلمہ كے ساتھ قدس كی آزادی كے لیے سعی و كوشش كریں۔
786879