متحدہ عرب امارات میں "اسلام كی علمی تحريك میں وقف كا كردار" كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد

IQNA

21:13 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117876

متحدہ عرب امارات میں "اسلام كی علمی تحريك میں وقف كا كردار" كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروہ : "وقف اور امت اسلامی كی علمی تحريك میں اس كا كردار "كے عنوان سے ايك كانفرنس متحدہ عرب امارات كے شہر شارجہ كی يونيورسٹی سے منسلك الٰہيات اور اسلامك اسٹڈيز كالج كے زير انتظام ۱۹ مئی بروز جمعرات كو اس يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شارجہ يونيورسٹی كے شريعت اور مطالعات اسلامی كالج كے سربراہ نے ايك پريس كانفرنس كے دوران كہا : عالم اسلام كو وقف كی اہميت سے روشناس كروانا ، اسی طرح اسلامی ممالك كی تعمير و ترقی میں وقف كے كردار سے آگاہی اور اسلامی يكجہتی كا احيا كرنے كے لیے یہ عنوان منتخب كيا گيا ہے
انہوں نے واضح كيا كہ اب تك ہمارے سيكرٹریٹ كو ۸۷ تحقيقی مقالے موصول ہو چكے ہیں جن میں سے ۴۸ كا انتخاب كيا جا چكا ہے اور ان میں سے ۹ مقالے خواتين كی طرف سے پيش كیے گئے ہیں ۔
786780
نظرات بینندگان
captcha